پاکستان کرکٹ کی تشہیرپر کپل تنقید کا نشانہ
معروف کامیڈین کپل شرما حال ہی میں اپنے ٹی وی شو سے دوبارہ اسکرین پر آرہے ہیں۔ ایسے میں کپل پاکستان سپر لیگ کے مقابلوں کی تقریب میں بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے۔پشاورزلمی کرکٹ ٹیم کےسربراہ جاوید آفریدی نے کپل کو مدعو کیا جہاں کپل ٹیم کی تشہیری مہم کا حصہ بنے ۔دبئی میںاس تشہیر پر انہیں ہندوستانیوں سے کافی تنقیدی جملوں کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔واضح ہوکہ کپل شرما ہندوستان سمیت پاکستان میں بھی مقبول ہیں۔