Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئی غلط کام نہیں کیا، سچ سامنے آئیگا، موہل چوکسی

نئی دہلی .... گیتانجلی جیمز کے مالک موہل چوکسی نے جو پنجاب نیشنل بینک کے 11300کروڑ روپے گھپلے میں ایک ملزم ہیں اپنے ملازمین کے نام ایک خط جاری کیا ہے۔ جس میں انکا کہناہے کہ میں نے کوئی غلط کام نہیں کیا اور سچ سامنے آکر رہیگا۔ یہ خط انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی کمپنی کے 3500ملازمین کے واجبات ادا کرنے سے قاصر ہوںکیونکہ تحقیقاتی اداروں نے میرا بینک اکاﺅنٹ منجمد کردیا جبکہ دیگر املاک ضبط کرلیں۔ ایسے وقت جبکہ حکومت کی کئی سرکاری ایجنسیوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے میں بے شمار مسائل کا سامنا کررہا ہوں۔ میرے خلاف ناانصافی کی جارہی ہے اور ڈر و خوف کا ماحول پیدا کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے اور میں واجبات ادا نہیں کر پارہا ۔ دفتر کا سارا کام دھرم برہم ہوچکا ہے اورغیر قانونی تحقیقات ہورہی ہے اسلئے ملازمین کو چاہئے کہ وہ کوئی اور کام تلاش کریں۔ جب تک واجبات کلیئر نہیں کرتا ملازمین وہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون اپنے پاس ہی رکھیں جو کمپنی نے انہیں دیئے تھے۔ ضروری ہوا تو ملازمین کو کمپنی چھوڑنے کے بعد تجربات کے سرٹیفکیٹ جاری کردیئے جائیں گے۔
 

شیئر: