نئی دہلی .... اورینٹل بینک آف کامرس میں گھپلے کا انکشاف 6ماہ پہلے ہوا تھا لیکن سی بی آئی اب تک مقدمے کو دبا کر بیٹھی ہوئی تھی۔ نیرو مودی گھپلے کے بعد اب اسے دہلی میں ایک جیولرز کے خلاف کارروائی کا خیال آیا ہے جس نے 390کروڑ روپے کا فراڈ کیا۔ سی بی آئی نے قرول باغ کے دوارکا داس سیٹھ انٹرنیشنل کے خلاف مقدمہ عدالت میں دائر کردیا۔ یہ کمپنی ہیرے ، سونے اور چاندی کے زیورات بنایا کرتا تھا اور اس نے 2007ءسے بینک سے قرضے لینے شروع کئے جسے وہ اب تک ادا نہیں کرسکی۔ یہ کمپنی سبیا سیٹھ اور ریتاسٹھ چلاتی ہیں جو پنجابی باغ کی رہنے والی ہیں۔ بینک نے اپنے طورپر جو تحقیقات کرائیں اس سے پتہ چلا کہ یہ دونوں اور کمپنی کے دیگر ڈائریکٹر پچھلے 10 ماہ سے مفرور ہیں۔ شبہ ہے کہ سبیا سیٹھ ملک سے فرار ہوچکی ہے۔