Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کرکٹ کیلئے پی ایس ایل برانڈ بن چکا ہے، شعیب اختر

دبئی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل اب ایک برانڈ بن چکا ہے اور یہ پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے اور انھیں حیرت نہیں ہوگی کہ آئندہ آنے والے برسوں میں پی ایس ایل میں 10 ٹیمیں مدمقابل نظر آئیں۔ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے پاکستان کرکٹ کو متعدد اسٹارز کھلاڑی دئیے اور کھلاڑیوں کو اضافی پیسے فراہم کئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمر اکمل اچھی فارم میں ہیں، کامران اکمل بے خوف ہوکر کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ شاہین آفریدی ابھرتے ہوئے باصلاحیت فاسٹ بولر ہیں۔ جنید خان کو مشورہ دیا تھا کہ بڑے دل سے گیند کراو اور یہی وجہ ہے اس نے اپنی بہترین صلاحیت دکھاتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پی ایس ایل کی تاریخ کی دوسری ہیٹ ٹرک کی ہے۔
 

شیئر: