مدینہ منورہ میں ژالہ باری، گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے
جدہ ..... مدینہ منورہ اور مضافات میں تبوک کی جانب ہائی وے پر ہفتے کو بارش کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی ۔ شہر میں اولوں سے بعض گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ مضافاتی علاقوں میں پڑنےوالے اولے خطرناک ثابت ہوئے جس سے کھلے باڑوں میں بعض مویشیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ۔ مدینہ منورہ سے 100 کلو میٹر تبوک کی سمت " فقرہ " نامی بستی میں ہونے والی ژالہ باری " برف باری " کا منظر پیش کررہی تھی ۔ اولوں سے سڑک اور اطراف کے میدان نے سفید چادر اوڑھ لی تھی جبکہ بادل اس قدر نیچے تھے کہ چند فٹ دور دیکھنا بھی مشکل ہو گیا تھا ۔