Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں زیر تعمیر ”کنگڈم ٹاور “کی 66 منزلیں مکمل ہو گئیں

ریاض..... جدہ میں زیر تعمیر دنیا کی بلند ترین عمارت کی 66 ویں منزل مکمل ہو گئی ۔ کنگڈم ٹاور ، جدہ کی تعمیر کا آغاز مارچ 2104 میں کیا گیا تھا جو 2019 کے آخر تک مکمل ہو جائے گی ۔ سبق نیوز کے مطابق جدہ ٹاور کی تعمیری لاگت 1.2 ارب ڈالر بتائی جاتی ہے۔4 برس میں 266 میٹر بلند تعمیر مکمل کرلی گئی ہے ۔ ٹاور کی تعمیر میں اہم مسئلہ بنیادوں کی تعمیر تھا جس میں سب سے زیادہ وقت لگا ۔ماہرین کا کہناہے کہ ٹاور کی تعمیر کا 47 فیصد حصہ مکمل ہو چکا ہے باقی مراحل کی تعمیر وقت مقررہ پر مکمل کر لی جائے گی ۔ جدہ ٹاور جسے دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز حاصل ہے 170 منزلہ ہوگی جس کی اونچائی 1006 میٹر بتائی جاتی ہے ۔ جدہ ٹاور سے قبل دبئی میں برج الخلیفہ دنیا کی بلند ترین عمارت شمار ہو تی تھی جس کی اونچائی 2750 فٹ ہے جبکہ شنگھائی میں ورلڈ فنانس سینٹر کی اونچائی 1600 فٹ اور نیویارک کی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کی بلندی 1500 فٹ ہے ۔ کنگڈم ٹاور جدہ ان تمام عمارتوں میں سب سے بلند ہو گی جس کی اونچائی تقربیا 3300 فٹ ہو گی ۔ ٹاور سے ملحق دیگر زیر تعمیر کمپاﺅنڈ میں شاپنگ سینٹر ز ، اسکول ، یونیورسٹی ، ہاﺅسنگ اسکیم کے علاوہ اسپتال اور پولی کلینکس بھی شامل ہیں جن کی تعمیر پر 20ارب ڈالر لاگت آئے گی ۔ 
مزید پڑھیں:۔ پاک سعودی پارلیمانی روابط مزید مستحکم کئے جائینگے، سفیر پاکستان
 

شیئر: