ریاض ...وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے واضح کیا ہے کہ زائد المیعاد 3لاکھ57ہزار ادویہ اور میک اپ کا سامان مارکیٹ میں پہنچانے سے قبل ہی ضبط کرلیا گیا۔ وزارت تجارت نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ القطیف کے ایک زرعی فارم پر چھاپہ مارا گیا تھا جہاں 357ہزار ادویہ اور میک اپ کی اشیاءذخیرہ تھیں۔فروخت کرنے کیلئے مارکیٹ کو فراہم کی جانے والی تھیں۔ ضبط کرلی گئیں۔ مالک کو طلب کرکے قانونی کارروائی کی جائیگی۔