Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لدھیانہ: ضلع میونسپل انتخابات میں گڑ بڑپر ہنگامہ ، پولیس کا لاٹھی چارج

لدھیانہ۔۔۔۔ضلع میونسپل انتخابات کیلئے شہر میں 1153ووٹنگ مراکز قائم کئے گئے جن میں سے 280حساس تھے جہاں کمانڈوفورس تعینات کی گئی ۔پولیس کمشنر کی طرف سے شہر میں نظم و نسق برقرار رکھنے کے دعوؤ ں کی قلعی کھل گئی۔8گھنٹے تک چلنے والی ووٹنگ کے دوران مختلف حلقوں کے پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر کانگریسی ، اکالی اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھگڑے ہوئے ، اینٹیں ، پتھر چلے اور گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کی گئی لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔پولیس کمشنر کی طرف الیکشن کے پیش نظر شہرکی 12چوکیوں کو بندکردیا گیا تھا۔سیکیورٹی کے پختہ انتظامات کے باوجو بوتھ پر قبضہ کرنے، ای وی ایم مشینوں میں گڑ بڑکرنے ،مار پیٹ اور پتھر بازی جیسے واقعات ہوئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -لوگوں کو ہراساں کرنے اور آوارگی پر 295 نوجوان گرفتار

شیئر: