Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی ملک کے عوام کو تقسیم کررہی ہے،ایک وعدہ بھی پورا نہیں ہوا، راہول

 حیدرآباد .... کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہ کرنے پر وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کی اور الزام لگایا کہ بی جے پی ملک کے عوام کو تقسیم کر رہی ہے۔راہول گاندھی جنہوںنے مئی میں ہونیوالے ریاستی اسمبلی کے انتخابات سے پہلے اپنے دورہ کے دوسرے دور کا آغاز کیا، عوام کے بڑی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت نے نیرومودی جیسے صنعت کار کو 22000کروڑ روپئے کی لوٹ کی اجازت دیتے ہوئے خاموشی اختیار کی ۔انہوں نے حیرت کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ بینکس کو دھوکہ دینے سے نیرو مودی کو کیوں روکا نہیں گیا۔انہوںنے الزام لگایا کہ مودی حکومت اپنے دعدوںکو پورا کرنے میںناکام رہی اور ملک کے غریب اور پچھڑے افراد کو اونچا اٹھانے کیلئے کچھ بھی نہیںکیا گیا اور نہ ہی بے روزگاری کے مسائل کے حل کے اقدامات کئے گئے۔کالادھن واپس لانے اور ہر بینک اکائونٹ میں 15لاکھ روپئے جمع کروانے کی باتیں کی گئیں اور 2 کروڑ افراد کوروزگار فراہم کرنے کا جھوٹا وعدہ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ مودی ، سدارامیا حکومت کی کرپشن کے بارے میںبا ت کرتے ہیں ،درحقیقت وہ بی جے پی کے وزیراعلیٰ کے امیدوار یدی یورپا کوبچانے کی کوشش کر رہے ہیں جن کو رشوت خوری کے الزامات پر جیل بھی ہوئی تھی ۔صدر کانگریس نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک کی سدارمیا حکومت نے اپنے تمام وعدوںکو پورا کیا ہے اور سماج کے تمام طبقات کی جامع ترقی کو یقینی بنایا ۔ انہوںنے کسانوںکے 8000کروڑروپئے کے قرض کی معافی ، ہر کسان کو گزشتہ5 برسوںمیں فی کس 3 لاکھ روپئے اس طرح جملہ 27000 کروڑروپئے کے بلاسودی قرض کی فراہمی کا ذکر بھی کیا۔
 
 

شیئر: