بھنویں اور پلکیں خوبصورت کیسے بنائیں ؟
خوبصورت بالوں کے ساتھ ساتھ خوبصورت بھنویں اور لمبی پلکیں بھی حسن میں اضافے کا باعث بنتی ہیں . ویسے بھی آج کل گھنی بھنووں کا فیشن ہے . اگر آپ کی بھنویں پتلی ہیں اور بالوں کے بڑھنے کی رفتار سست ہے تو آپ کو چاہیئے کہ آپ ایسی خوراک استعمال کریں جس میں قدرتی سیلینیم موجود ہو . اسکے علاوہ زیتون کا تیل ، کلونجی کا تیل ، کیسٹر آئل اور سرمہ ہم وزن لے کر اچھی طرح مکس کرکے ایلو ویرا جیل میں ملا کر بھنووں اور پلکوں پر لگائیں . اس کے ساتھ ساتھ اپنی روزمرہ کی خوراک پر توجہ دیں . فریش جوس پیئیں ، تازہ پھل اور سبزیاں کھائیں اوراس تیل کو متواتر بھنووں اور پلکوں پر لگائیں . چند ہی دنوں میں بھنویں گھنی اور پلکیں لمبی اور خوبصورت ہو جائیں گی .