Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چاولوں کا پانی بنائے جلد کو ہموار ، نرم اور چمکدار‎

چاول بریانی  ، پلاؤ ،  زردہ اور   کھیر جیسے مزیدار پکوان بنانے کے ساتھ ساتھ جلد کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے بھی استعمال کئے جاتے ہیں  . صدیوں سے اس بیوٹی پروڈکٹ کو جلد کی صحت برقرار رکھنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے .  خاص طور پر جاپانی خواتین اسے بہت اہمیت دیتی ہیں اور چاول دھونے کے لیے استعمال کیے جانے والے پانی سے اپنا چہرہ دھونے کے لیے دنیا بھر میں مقبول ہیں .  چاولوں کے پانی سے چہرہ دھونے سے جلد ہموار  ، نرم اور چمکدار ہو جاتی ہے  . اس پانی میں فیٹی ایسڈ موجود ہوتے ہیں جو جلد پر موجود سیبم کی بارہ فیصد کمی پوری کر سکتے ہیں .  سیبم کی یہ تہہ حساس ،  خشک اور جھریوں زدہ  جلد میں بہتری پیدا کرتی ہے  . اس پانی میں وٹامن بی اور  ای  بھی کثرت سے موجود ہوتے ہیں جو جلد کی مرد ہ  تہہ کو صاف کرتے ہیں اور نئی جلد کونشو نما پانے کا موقع فراہم کرتے ہیں .  یہ پانی جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں مددگار ہوتا ہے . 
یہ بھی پڑھیں:جدید آئی میک اپ ٹرینڈز

شیئر: