Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سردی میں لال رنگ کے پھل دل کی بیماریاں کم کرنے میں معاون

لندن .... سردی کے موسم میں لال رنگ کے پھل دل کی بیماریوں، کینسر سے تحفظ اور بڑھتی عمر کے مسائل کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سرخ رنگ ہمیشہ سے طاقت، اور توانائی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ سرخ رنگ کے پھلوں میں فائیٹو کیمیکلز کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو انسانی جسم کو مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ لال رنگ کے پھل کینسر اور دل کی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کےساتھ ڈھلتی عمر کے اثرات کو زائل کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ لال رنگ کے پھلوں میں موجود لائیکو پین اور اینتھو سایانینز انسانی جسم کیلئے قدرت کا لازوال تحفہ ہیں۔

شیئر: