یوں تو کیلے کے بیحد فوائد ہیں مگر جہاں فوائد ہیں اسکے ساتھ اسکے نقصانات فوائد کے مقابلے میں کم ہیں۔ اس کے فوائد کسی خزانے سے کم نہیں ۔ خالی پیٹ زیادہ مقدار میںکیلا کھالیا جائے یا رات کے وقت خالی پیٹ یا زیادہ تعداد میںکھالیں توپیٹ میں تکلیف ہوسکتی ہے۔ اسی لئے کیلے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اسے صبح کھایا جائے تو سونا، دوپہر میں چاندی اور رات میں کھانے پر پیتل قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلا صبح سویرے کھانا سب سے بہترین ہے ۔ بڑھتی عمر کے بچوں کیلئے اور بوڑھے لوگوں کیلئے بھی کیلا انتہائی مفید ہے ۔ یہ جسم کو صحت مند رکھنے کیلئے بھی اچھا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ ایک وقت میں2سے زیادہ کیلے نہیں کھانے چاہئیں۔یہ ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔جسم کی تھکاوٹ کم کرتا ہے۔ صبح کے وقت 2عدد کیلے کھالئے حائیں تو یہ بھرپور غذا کا کام بھی دیتا ہے۔یہ آپ کے جسم کو وہ تمام غذائی اجزاءمہیا کرتا ہے جس کی آپ کو ضرورت ہوتی ہے۔ کیلے کے حوالے سے بات مشہور ہے کہ یہ جتنا بھی خراب ہوجائے کیڑا نہیں آتا۔