Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوڑوں کے درد سے بچاﺅ کیلئے ورزش میں توازن

اسلام آباد.... طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ہر 6 افراد میں سے ایک شخص جوڑوں اور پٹھوں کے درد کے عا رضہ میں مبتلا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر فائزہ محمود نے یہاں ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد سے بچاﺅ کےلئے ضروری ہے کہ ورزش میں توازن اور ذہنی دباﺅ کو کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ زود ہضم و صحت مند غذائیں استعمال کرکے بھی ان موذی امراض سے خود کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرض کی 100 سے زائد اقسام ہیں لیکن اوسٹو آ رتھرائیٹس عام مرض ہے۔ اس مرض میں یورک ایسڈ زیادہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مرض ادویہ سے کنٹرو ل نہ ہو تو مریض کو سرجری کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس بیماری کا ازخود علاج کرنے کی بجائے کسی مستند و ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

شیئر: