سری دیوی کی نعش انل امبانی کے طیارے سے ممبئی لائی جائیگی
ممبئی۔۔۔۔بالی وڈ کی سپر اسٹار اور مایہ ناز اداکارہ سری دیوی اب ہمارے بیچ نہیں رہیں۔ان کی موت کی خبر کے بعد پوری دنیا میں ان کے پرستار غمگین ہوگئے۔ممبئی میں ان کے گھر کے باہر بالی وڈ اسٹارز سمیت عوام کا جم غفیر اکٹھا ہے جو سری دیوی کا آخری دیدار کرنا چاہتا ہے۔اہالیا ن ممبئی کے علاوہ ملک و بیرون ملک کی مختلف شخصیات نے سری دیوی کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔واضح ہو کہ سری دیوی کی نعش آج انل امبانی کے طیارے سے ممبئی لائی جائیگی۔ جہاں آخری رسوما ت ادا کی جائیں گی۔بالی وڈکے اداکار انوپم کھیر نے کہا کہ سری دیوی ہماری یادوں میں ہمیشہ رہیں گی۔ہمیں یقین نہیں آرہا کہ وہ اب ہمارے بیچ نہیں رہیں۔ان کی موت سے انتہائی افسوس ہے۔