Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب بس بھی کر دو، پاکستان کو چلنے دو ،سعد رفیق

 
  لاہور ... وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اسکی حکومتوں کی کردار کشی کی مذموم مہم جاری ہے ۔ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چا ہتے ہیں ۔انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے بے چینی اور انتشار پھیل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو جاہلوںسے نہیں پڑھے لکھے فاشسٹوں سے خطرہ ہے۔ پر ہیز گاری کا زعم اچھے خاصے لوگوں کو غیر متوازن کر دیتا ہے ۔مسلسل 70 برس جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور قرار دیکر ملکی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مرتبہ موقع ملنے پر عوام نے ووٹ ہمیںہی دیا۔الیکشن ہواتو اس مرتبہ بھی یہی ہو گا ۔پیارے منصفو اور محتسبو ! اب بس بھی کر دو۔خدارا پاکستان کو چلنے دو ۔

شیئر: