Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوربھ گنگولی 2004 میں بھیس بدل کر لاہور میں گھومتے رہے

 
ممبئی:ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوربھ گنگولی نے اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے کہ وہ 2004 ءمیں دورہ پاکستان کے دور ان بھیس بدل کر لاہور کی سڑکوں پر گھومتے رہے تھے۔سارو گنگولی نے سوانح حیات میں انکشاف کیا ہے کہ جب وہ وہاں ایک ہوٹل واپس پہنچے تو اس وقت پاکستانی صدر پرویز مشرف نے انہیں فون کرکے کہا کہ آپ ایسے ایڈونچر نہ کریں تو بہتر ہے۔پرویز مشرف نے انہیں سیکیورٹی کو بتا کر ہوٹل سے باہر جانے کی ہدایت کی۔انہوں نے لکھا کہ وہ ہیٹ سے آدھا چہرہ چھپا کرسیکیورٹی اہلکاروں کو چکمہ دے کر ہوٹل سے باہر نکلے تھے اور بھیس بدل کر ہی لاہور میں گھومتے رہے۔ مال روڈ پر ایک موٹر سائیکل سوار نے ان کی کار کا تعاقب کیا۔ گوالمنڈی فوڈ اسٹریٹ میں بھی ایک دکاندار نے انہیں پہچان لیا اور پیسے لینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں۔

شیئر: