بالی وڈ فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی شروع کر دی گئی۔ میڈیا کے مطابق اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے فلم ’’کیدارناتھ ‘‘ کے ہدایتکار اور ساتھی اداکارہ سارا علی خان کے ساتھ تصویر ٹویٹر پر شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکار ہدایتکار کے دفتر میں موجود ہیں۔ فلم کا موضوع ایک لو سٹوری ہے جو 2013ء کے تباہ کن سیلاب کے پس منظر پر مبنی ہے۔ سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان اس فلم سے ڈبیو کریں گی جبکہ ان کے ساتھ اداکار سشانت سنگھ راجپوت مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔