کشمالہ طارق نے محتسب کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد... سابق رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق نے خواتین کو ہراساں کرنے کی روک تھام کے محتسب کا حلف اٹھا لیا۔ صدر ممنون نے کشمالہ طارق سے عہدے کا حلف لیا۔ بعد ازاں صدر ممنون سے کشمالہ طارق نے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے مقام کار پر خواتین کو ہراساں کرنے کی روک تھام کے محتسب کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اوراس امید کا ا ظہار کیا کہ وہ موثر اور فعال انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔ کشمالہ طارق نے محتسب مقرر کرنے پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سرکاری افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتازشخصیات نے شرکت کی۔