Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فواد حسن فواد سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد.. نیب نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ فواد حسن فواد سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ ذرائع کے مطابق آشیانہ ہاوسنگ ا سکیم میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ نے اہم معلومات نیب کو دی ہیں۔ احتساب بیورو نے ایک سوالنامہ وزیر اعظم کے سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھجوایا ہے۔ انہیں15 میں تحریری جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ فواد حسن فواد سے ان کے تمام اثاثوں کی مکمل تفصیلات مانگی گئی ہیں جو ان کے ، اہلیہ اور بچوں کے نام ہیں۔ ملک کے اندر اور باہر بھی جائدادادوں کی تفصیل مانگی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا آشیانہ ہاوسنگ اسکیم شروع ہونے کے وقت فواد حسن فواد سیکرٹری ٹو وزیر اعلی تھے، منصوبے پر اثر انداز ہونے کا الزام ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ احد چیمہ نیب سے تعاون کر رہے ہیں۔ انہوں نے وعدہ معاف گواہ بن کر تمام دستاویزات اور معلومات فراہم کی ہیں۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری نیب میں پیش

شیئر: