ممبئی ۔۔۔۔بالی وڈ کی سپر اسٹار سری دیوی کی آخری رسومات آج 3بجکر 30منٹ پر ویلے پارلے کے سیوا سماج شمشان بھومی میں اداکی جائینگی۔ گزشتہ شب 10بجکر 30منٹ پر ان کی میت ممبئی میں واقع ان کے گھر پہنچائی گئی۔ بالی وڈ کے اسٹار سلمان خان ، شاہ رخ خان ، اجے دیوگن ، پونم ڈھلون ، راج پال یادو، رکن اسمبلی ڈاکٹر سبھاش چندرا سمیت دیگرنے ان کا آخری دیدار کیا۔ایئر پورٹ پر ان کی میت لانے کیلئے انل کپور ،امر سنگھ اور انل امبانی موجود تھے۔ سری دیوی کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیگی ۔ ممبئی پولیس کا بینڈ دستہ سلیبریشن اسپورٹس کلب پہنچ گیا ہے۔
٭اداکارہ ریکھا اور اداکار جان ابراہم بھی سری دیوی کے آخری دیدار کیلئے سلیبریشن اسپورٹس کلب پہنچے۔
٭ہمامالنی اپنی بیٹی ایشا دیول کے ساتھ سلیبریشن اسپورٹس کلب پہنچیں۔
٭مادھوری دکشت آخری دیدار کیلئے سلیبریشن اسپورٹس کلب پہنچیں
٭ایشوریہ رائے اور سشمتا بھی آخری دیدار کیلئے سلیبریشن اسپورٹس کلب پہنچیں
سری دیوی کے آخری دیدار کیلئے سلیبریشن اسپورٹس کلب میں بالی وڈ کی مشہور ہستیوں، ممبئی کی نامو ر شخصیات اور ان کے چاہنے والوں کا تانتا لگا ہوا ہے۔بالی وڈ کی ممتازاداکاراؤں اور اداکاروں نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور اپنی ’’چاندنی‘‘کو الوداع کہا۔