Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انرجائزر پاور میکس پی 16 کے پرو اور پاور میکس پی 490 ایس پیش۔‎

انرجائزر کمپنی کی جانب سے دو نئے اسمارٹ فونز انرجائزر پاور میکس پی 16 کے پرو اور انرجائزر پاور میکس پی 490 ایس متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ پاور میکس پی 16 کے پرو میں 5.99 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 2160×1080 پکسل ریزولوشن ، آکٹا کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں فرنٹ اور پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے شامل ہیں۔ فنگر پرنٹ اسکینر کو فون کی پشت پر جگہ دی گئی ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 16000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں فاسٹ بیٹری چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کو کالے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے۔ 
انرجائزر پاور میکس پی 490 ایس میں 4.95 انچ ڈسپلے ، 18:9 ایسپیکٹ ریشو ، انڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، کاڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 8 میگا پکسل اور 0.3 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 5 میگا پکسل اور 0.3 میگا پکسل کے دو فرنٹ کیمرے شامل کیے گئے ہیں۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کو رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

شیئر: