ایل جی کمپنی کی جانب سے وی 30 ایس تھن کیو اسمارٹ فون باقاعدہ متعارف کرا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 6 انچ او ایل ای ڈی ڈسپلے ، 18:9 ایسپیکٹ ریشو ، قالکوم اسنیپ ڈریگن 835 پروسیسر اور اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کے لیے اسمارٹ فون میں 6 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی سٹوریج اور 256 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز دیے گئے ہیں۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 16 میگا پکسل اور 13 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور کلر آپشن میں اضافہ کیا گیا ہے۔ فون کے اے آئی کیمرے میں مشین لرننگ ٹکنالوجی کو خودکار طور پر آٹھ مختلف مورز جیسے پورٹریٹ لینڈ اسکیپ اور فلاور وغیرہ کی شناخت کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کم روشنی میں تصاویر لینے کے لیے نیا برائٹ موڈ بھی کیمرے کا حصہ بنایا گیا ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فورجی ، وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، این ایف سی اور یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ دی گئی ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ اسکینر بھی شامل کیا گیا ہے۔اسمارٹ فون کی بیٹری 3300 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس میں کوئیک چارج اور وائرلیس چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے۔فون کی قیمت سے متعلق کمپنی نے اعلان نہیں کیا ہے۔