Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھوپیا کی ملازمہ کے اعزاز میں الوداعیہ

تبوک...تبوک ریجن کے ایک سعودی خاندان نے 7برس سے زیادہ عرصے سے اپنے یہاں کام کرنے والی ایتھوپیا کی ملازمہ کو انتہائی اعزاز واکرام کے ساتھ رخصت کردیا۔ سعودی خاندان کے سربراہ کا کہناہے کہ ایتھوپیا کی ملازمہ ایثار، اخلاص اور ایمانداری کا نمونہ تھی۔ خاندان کے تمام افراد نے ایتھوپیا کی ملازمہ کیلئے الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا۔ اسے قیمتی تحائف دیئے گئے اور اسے اس کے حسن سلوک پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ایتھوپیا کی ملازمہ خروج نہائی پر مملکت سے وطن واپس چلی گئی۔
 

شیئر: