Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صارفین 6مشوروں پر عمل کر کے بھاری بجلی بل سے بچ سکتے ہیں، ماہرین

    ریاض - - - -  - سعودی ماہرین نے واضح کیا ہے کہ صارفین 6مشوروں پر عمل کر کے بھاری بجلی بل سے چھٹکارا حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ مشورہ ایسے وقت پردیا گیا ہے جب موسم سرما جانے اور موسم گرما آنے والا ہے۔ بجلی کا خرچ بڑھنے کے امکان پر مہنگے بل کی بابت صارفین میں طرح طرح کے خدشات جنم لے رہے ہیں۔ محکمہ شماریات نے خبردار کیاہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ بجلی خرچ کرنے والے ممالک میں سعودی عرب کا نمبر 13واں ہے۔ یہاں فی کس بجلی کا خرچ فی گھنٹہ 9333کلوواٹ ہے۔ یہ اعداد و شمار 2016ء کے ہیں۔ ماہرین نے بجلی بل میں کمی لانے کیلئے پہلا مشورہ یہ دیا ہے کہ صارفین ایل ای ڈی بلب استعمال کریں ان کی بدولت 75فیصد کم بجلی خرچ ہو گی۔ ایل ای ڈی بلب کی عمر بھی لمبی ہوتی ہے۔ دوسرا مشورہ یہ دیا گیا ہے کہ بجلی چارج کرنے کے بعد چارجر نکالنے کا اہتمام کیا جائے۔تیسرا مشورہ یہ ہے کہ  الیکٹرانک آلات کا غیر ضروری استعمال کم کیا جائے۔ چوتھے مشورے کے تحت واشنگ مشین سے بجلی بہت زیادہ خرچ ہوتی ہے۔ اصلاح و مرمت کا مسلسل خیال رکھا جائے ۔ فلٹر کی صفائی کی پابندی کی جائے وگرنہ بجلی زیادہ خرچ ہوگی۔ پانچواں مشورہ یہ ہے کہ گیزر کا درجہ حرارت کم کر دیا جائے۔ اس سے گھروں میں بجلی بہت زیادہ خرچ ہوتی ہے۔ چھٹا مشورہ یہ ہے کہ گھرکو ٹھنڈا اور گرم کرنے والے آلات قاعدے قرینے سے استعمال کئے جائیں۔ اے سی کو 25ڈگری پر رکھا جائے۔ مسلسل صفائی کا دھیان رکھا جائے۔ سردی میں ہیٹر انتہائی ضرورت کے وقت ہی استعمال کیا جائے۔
مزید پڑھیں:- - - - - - شاہ سلمان سے لبنانی وزیراعظم کی ملاقات

شیئر: