Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوران کام کمر اور کندھوں کے درد سے کیسے نجات پائیں ؟‎

گھر یا آفس کے کام کے دوران تمام دن کھڑا رہنا یا ڈیسک پر بیٹھے رہنا اگرچہ مشکل محسوس نہیں ہوتا تاہم جسمانی طور پر انتہائی تھکا دینے والا کام ہے یہ گردن اور کندھوں میں درد کا باعث بن سکتا ہے ۔
مستقل بیٹھے رہنا ، جسم کو حرکت میں نہ رکھنا اور جھک کر کام کرنا جسم کے اوپری مسلز میں کھنچاؤ کا باعث بنتا ہے جو آہستہ آہستہ کندھے کے درد میں شدت کا باعث بن جاتا ہے کچھ دیگر وجوہات میں ایک ہی جسمانی طرز پر کام کرتے رہنا ، کمپیوٹر ماؤس کا استعمال ، کندھے کے لیول تک بازؤوں کا مستقل استعمال ، بھاری بوجھ اٹھانا اور انتہائی شدید موسم میں کام کرنا شامل ہیں ۔ 
بیٹھنے کے انداز میں معمولی تبدیلیاں کر کے آپ دوران کام کندھے کے درد کو کم یا بالکل ختم کر سکتے ہیں ۔ اسکے لیے  اہم بات یہ  ہے کہ  اپنے بیٹھنے کا انداز درست رکھیں آپکا پاؤں فرش پر سیدھا جما ہوا ہونا چاہیے ۔ ٹانگوں کا اوپری حصہ فرش کے متوازی ہونا چاہیے ۔ ساتھ ہی کمر کو اچھی سپورٹ فراہم کریں اور کہنیوں کو جسم سے قریب رکھیں ۔ اپنی پوزیشن کو بار بار بدلتے رہیں ایک ہی پوزیشن پر زیادہ دیر تک بیٹھے رہنا کمر ، کندھوں اور گردن میں درد کا باعث بنتا ہے ۔ 
آپ کے سامنے موجود ٹیبل آپ کی کہنیوں کے برابر اونچا ہو ۔ کمپیوٹر کا مانیٹر آپ سے ایک بازو کے فاصلے پر ہو ۔ آپکی کرسی آرام دہ اور کمر اور کندھوں کو مکمل سپورٹ سپورٹ فراہم کرنے والی ہو ۔ 
اگر آپ کندھوں میں شدید درد کا شکار ہیں تو ایسا ڈیسک استعمال کریں جس پر بوقت ضرورت کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر دونوں طریقوں سے کام کیا جا سکے اور جب آپ کھڑے ہو کر کام کر رہے ہوں تو آپ کی کمپیوٹر اسکرین آئی لیول پر ہو ۔ 
ورزش کندھوں کے درد سے بچانے میں آپکی مدد کر سکتی ہے ۔ اپنی کمر کو سیدھا کر ے کندھوں کو آگے پیچھے اور اوپر نیچےایک سمت میں گول گول گھمائیں دس منٹ تک گھمانے کے بعد اسی طرح دوسری سمت میں بازوں کو گھمائیں کندھوں کی تکلیف کو دور کرنے کے لئے دن میں تین سے چار مرتبہ یہ ورزش کریں اس کے علاوہ ہر آدھے گھنٹے بعد  پانچ منٹ کا بریک لیں کیو نکہ مستقل بیٹھے رہنا آپ کے مسلز ، ہڈیوں  ، جوڑوں ،  ٹینڈن اور لیگامنٹس کو متاثر کرتا ہے جو گردن ،  کندھوں اور کمر کے نچلے حصے میں درد کا باعث بنتا ہے .  لہٰذا دوران کام کچھ دیر کا وقفہ لینا ضروری ہے تاکہ آپ کے دماغ آنکھوں اور جسم کو مناسب ریسٹ مل سکے .
مزیدپڑھیں:چہرے کی جلد کی ساخت کے مطابق میک اپ کریں

شیئر: