Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جامع مسجد کے منبر پر فضول گوئی

ینبع.... ینبع النخل تحصیل کی جامع مسجد میں ذہنی مریض منبر پر کھڑے ہوکر فضول گوئی کرنے لگا۔ نمازی حیران رہ گئے۔ سمجھدار نمازیوں نے ترکیب سے اسے منبر سے ہٹادیا۔ مقامی شہریوں نے بتایا کہ ذہنی مریض باقاعدہ علماءوالا لباس زیب تن کئے ہوئے تھا۔ خطیب کے مسجد پہنچنے سے قبل ہی اس نے منبر کے خالی ہونے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تھی۔

شیئر: