Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرمپ کیلئے نوبل امن انعام کی جعلی نامزدگی کی تفتیش

اوسلو ۔۔۔ ناروے کی پولیس نے کہا ہے کہ امریکی خفیہ تفتیشی ادارے (ایف بی آئی )کے ساتھ رابطہ کر کے رواں برس کے نوبل امن انعام کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے جعلی نامزدگیوں کے عمل کی تفتیش کی جائے گی۔ ناروے کی پولیس کو جعلی نامزدگیوں کی شکایت نوبل کمیٹی نے کی ہے۔ ناروے کے اقتصادی جرائم کے محکمے کے سربراہ کے مطابق امریکی ادارے سے معاونت کی درخواست کی گئی ہے۔ ناروے کی پولیس اور ایف بی آئی اہلکاروں کے درمیان ملاقات اوسلو میں آئندہ ہفتے کے دوران ہوگی۔

شیئر: