Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں مقیم غیرملکیوں پر عمرہ فیس مقرر نہیں کی ،وزارت حج

ریاض: سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں پر عمرہ فیس مقرر نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بے بنیاد ہیں۔
مزید پڑھیں:لوگوں کی حق تلفی ، ظلم اور قانون حق سے بغاوت ہے، امام حرم
 نائب وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح مشاط نے وضاحتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سمیت مختلف غیر ملکی ذرائع ابلاغ پر خبر جاری ہوئی ہے کہ وزارت حج وعمرہ نے مکہ مکرمہ کے علاوہ سعودی عرب کے دیگر شہروں میں مقیم غیرملکیوں عمرہ فیس مقرر کی ہے اور فیس کی وصولی کے لئے مکہ مکرمہ کے تمام راستوں سمیت کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ، طائف ایئرپورٹ اور مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبد العزیز ایئرپورٹ پر فیس وصولی کے کاؤنٹر قائم کئے ہیں، یہ پوری خبر بے بنیاد اور صحت سے عاری ہے۔ 
مزید پڑھیں:ڈھائی لاکھ برمیوں میں سے 125ہزار کو اقامے جاری کردیئے گئے
سعودی عرب نے کبھی بھی عمرہ فیس مقرر نہیں کی۔ وزارت حج وعمرہ اندرون وبیرون ملک کے معتمرین کے لئے مفت سہولتیں فراہم کرتی ہے۔ سعودی عرب کے وژن میں 2030ءتک معتمرین کی تعداد30ملین مقرر کی گئی ہے ، اس وژن کے حصول کے لئے وزارت ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:سوشل میڈیا پر کسی بھی شخص کو بدنام کرنا جرم
 

شیئر: