برلْسکونی کا وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار کا اعلان
روم۔۔۔سابق اطالوی وزیراعظم اور ارب پتی سیاستدان سِلوِیو برلسکونی نے اپنے ایک قریبی ساتھی انتونیو تاجانی کو الیکشن جیتنے کی صورت میں نیا وزیراعظم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ تاجانی اِس وقت یورپی پارلیمنٹ کے صدر ہیں۔ انہیں اس منصب کے لیے 2017 میں منتخب کیا گیا تھا۔ اٹلی میں عام انتخابات اتوار4 مارچ کو ہوں گے۔ اسی پارلیمانی انتخاب میں ایوانِ بالا اور علاقائی اسمبلیوں کے لیے بھی رائے شماری کی جائیگی۔ اتوار کے الیکشن میں بائیں اور دائیں بازو کی مختلف سیاسی جماعتوں کے اتحاد مدِ مقابل ہیں۔