کابل۔۔۔ افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں4عام شہری زخمی ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانش سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل- جلال آباد شاہراہ پر ایک تعمیراتی کمپنی کی گاڑی کو بم دھماکہ کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 4راہگیر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ دھماکے کے فوری بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے تلاش شروع کر دی ہے ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔