چوہدری سرور سینیٹ الیکشن میں کامیاب
اسلام آباد.. سینیٹ ا نتخابات میں پا سیاست کے بعض بڑے نام پارلیمانی سیاست سے باہر ہو گئے جبکہ نئے چہرے سینیٹ میں آ ئے ہیں۔ پنجاب سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدواروں نے 11 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک جنرل نشست پر تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری سرور نے فتح حاصل کی۔ خیبر پختونخوا سے مولانا سمیع الحق سینیٹ الیکشن ہار گئے۔ انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل تھی۔ پنجاب اسمبلی میں 368 اراکین نے ووٹ ڈالے۔ یہ 100 فیصد ووٹر ٹرن آوٹ ہے۔