انگلینڈ نے نیوزی لینڈ سے تیسرا ون ڈے4رنز سے جیت لیا
ویلنگٹن: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کر لی۔کپتان کین ولیمسن کی ناقابل شکست سنچری 112رنز بھی میچ نہ بچا سکے۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم 234 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔انگلینڈ کا کوئی بلے باز خاطرخواہ اسکور نہ کرسکا۔ کپتان ایوان مورگن 48 رنز بنا کر سب سے کامیاب رہے جبکہ جیسن رائے 15، جونی بیئراسٹو 19، جوروٹ 20، بین اسٹوکس 39، جوز بٹلر 29، معین علی 23، کرس ووکس 16، عادل راشد 11 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ہند نژاد ایش سوڈھی نے 3، ٹرینٹ بولٹ نے 2 وکٹیں لی۔ہدف کے تعاقب میں مارٹن گپٹل 3 رنز بنا سکے لیکن کولن منرو اور کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کیلئے 68 رنز کی شراکت قائم کر کے اسکور کو 80 تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ ابتدائی نقصان کا ازالہ کردیا۔ منرو کے آوٹ ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کی مڈل آرڈر بیٹنگ لڑھک گئی او ر 23 رنز کے اضافے سے4 وکٹیں گنوا بیٹھی ۔ 103 رنز پر6 کھلاڑی آوٹ ہوچکے تھے۔اس موقع پر کین ولیمسن وکٹ پر ٹک گئے انہوں نے 6چوکے اور 2چھکے لگا کر شاندار سنچری اسکور کی اور مچل سینٹنر کے ساتھ ملکر 96 رنز بناکردوبارہ جیت کی امید پیدا کردی۔سینٹنر 41 رنز پر رن آوٹ ہوگئے۔آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو 15رنز درکار تھے۔ کپتان ولیمسن وکٹ پر موجود اور 10رنز بنا سکے ۔ انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں 4 رنز سے فتح حاصل کر لی۔کین ولیمسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 112 رنز کی اننگز کھیلی لیکن ان کی یہ اننگز بھی ٹیم کے کام نہ آ سکی۔ معین علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور آل راونڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا،عادل رشید اور ووکس نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔