واشنگٹن ۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ مشرقی غوطہ میں پیدا انسانی بحران کے لیے شامی صدر بشار الاسد کا احتساب کرنا چاہیے۔ دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر گفتگو میں اتفاق کیا کہ باغیوں کے زیرقبضہ اس علاقے میں حملوں کی ذمہ دار دمشق حکومت ہی ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے روس سے کہاہے کہ وہ شامی علاقے مشرقی غوطہ میں 30 روزہ جنگ بندی پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ سلامتی کونسل کے مطابق روس کی طرف سے جنگی کارروائیوں میں روزانہ 5 گھنٹے کا وقفہ امدادی سامان کی ترسیل کے لیے کافی نہیں ۔