Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی لگاتار پانچویں شکست

شارجہ: گزشتہ روز کھیلے گئے پی ایس ایل کے تیرہویں اور چودہویں میچز میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی نے کامیابی حاصل کی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو 9وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پشاور زلمی نے لاہور قلندرز سے باآسانی 10وکٹوں سے میچ جیت لیا۔لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میں شامل دیگر 5ٹیموں کو اپنے خلاف برابر جیتنے کا موقع فراہم کیا۔لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا ارادہ کیالیکن 100رنز پورے کرتے ہی 18ویں اوور کی دوسری گیند پر ہتھیار پھینک دئیے جبکہ 98رنز پر اس کے 6کھلاڑی آوٹ تھے۔فخر زمان نے 30جبکہ کپتان میک کلم اور عمر اکمل نے 15،15رنز بنائے۔پشاور زلمی کے حسن علی اور ڈاوسن نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پشاور زلمی کے اوپنر نے13.4 اوورمیں با آسانی میچ جیت کر لاہور قلندرز کی شکستوں کا سلسلہ نہ ٹوٹنے دیا۔کامران اکمل نے بھائی کی ٹیم کا کوئی لحاظ نہ رکھتے ہوئے 2چھکوں اور7چوکوں کے ساتھ نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 57رنز بنائے ،تمیم اقبال نے 37رنز بنا کر ان کا ساتھ دیا۔ ڈیرن سیمی گزشتہ میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ آج کے میچ میں شریک نہیں ہوئے،لیام ڈاوسن کو 20رنز کے عوض 3وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا اعزاز دیا گیا۔قبل ازیں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو پہلے کھیلنے کا کہا لیکن 100رنز بنانے کے بعد انہیں کھیلنے نہ دیاجب 101رنز پر 5کھلاڑی آوٹ تھے تو 102رنز پر 15.4اوورز میں پوری ٹیم میدان سے باہر آگئی۔ عمران طاہر نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 19رنز پر 3وکٹیں حاصل کیں ،ملتان سلطانز کے ہی جنید خان لاہور قلندرز کیخلاف ہیٹ ٹرک کرچکے ہیں۔ سہیل تنویر نے 14رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔ ملتان سلطانّ کے احمد شہزاد اور کمارا سنگاکارا نے 66 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، احمد شہزاد 27 رنز بنا کرآوٹ ہوگئے۔ صہیب مقصود نے سنگاکارا کے ساتھ ملکر ٹیم کو فتحیاب کروایا۔ سنگاکارا نے نصف سنچری 51 رنز اورصہیب مقصود نے26 رنز پر ناٹ آوٹ اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو 9وکٹوں سے فتح یاب کرا دیا۔

شیئر: