Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بولنے والا ’’اسمارٹ ریفریجریٹر‘‘ متعارف

سیول .... الیکٹرانک سازوسامان تیار کرنے والی مشہور مقامی کمپنی نے اب  ایک ایسا اسمارٹ ریفریجریٹر متعارف کرایا ہے جو بات بھی کرتا ہے اور تصاویر بھی اتارتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اس کی تیاری میں کیمرے بھی استعمال کئے ہیں اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھی کام لیا ہے۔ تمام  نئی سہولیات کی مدد سے اب یہ فریج آپ کو یہ بتاتا رہتا ہے کہ کیا چیز ریفریجریٹر کے اندر ہے اور کیا چیز ختم ہوچکی ہے۔  کیمروں کی مدد سے یہ  اپنے مالکان کو تصاویر بھی ارسال کرتا ہے اور چونکہ یہ تصاویر خود کار ہوتی ہیں اسلئے بہت سے لوگ اسے عام سیلفی کی طرح ’’شیلفی‘‘ کہنے لگے ہیں۔ اس کے اندر جو پینل لگا ہے  وہ ایک دوسرے سے مکمل طور پر متصل اور منسلک ہے اور یہی وہ خصوصیات ہیں جس کی وجہ سے اسکے بیرونی حصے کو نوٹس بورڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔  سب سے حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس میں آواز لگانے والا ایک روبوٹ بھی شامل ہے اور یہی وہ چیز ہے جو اس اسمارٹ فریج کو بولنے میں مدد دیتی ہے۔ دیگر خصوصیات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ کونسا سالن یا ڈش بنانے کیلئے کن کن چیزوں کی ضرورت ہے۔ اپنے مالکان کو ضروریات کی خبر دینے سے قبل یہ فریج ہلکے سروں میں موسیقی بھی سناتا ہے جو ایک منٹ کے دورانیہ کی ہوتی ہے۔اوراس طرح ہر شخص سمجھ  جاتا ہے کہ اس کے لئے کوئی پیغام ہے جسے سمجھنا یا پڑھنا چاہئے۔ کمپنی کاکہناہے کہ اس قسم کے ریفریجریٹر پر گزشتہ سال کام شروع کیا گیا تھا  اور اتنے دن بعد اسے تیار کرنے والوں نے اس کے  اندر ایسے متعدد ایپس بھی شامل کردیئے  ہیں جن کے طفیل آپ اسے کیلنڈر ، ٹی وی، میوزک پلیئر اور فیملی نوٹس بورڈ کے طور پر بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ عجیب و غریب فریج کی  نمائش بارسلونا کی موبائل ورلڈ کانگریس میں ہورہی ہے۔ امید ہے کہ جلد ہی مارکیٹ میں دستیاب ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - -خاتون مسافر کے ساتھ فضائی کمپنی کے عملے کی بدتمیزی

شیئر: