Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مالی بدحالی نے وکیل کی جان لے لی

نئی دہلی۔۔۔۔جنوبی دہلی کے سنگم وہار علاقے میں ایک شخص نے اپنے ہی اہل خانہ پر چاقوسے حملہ کرکے خود کشی کرلی۔ذرائع کے مطابق وکیل جتیندر مالی بدحالی کاشکار تھے۔ وہ کافی دنوں سے پریشانی کے عالم میں زندگی گزار رہے تھے۔ مالی خسارے کی وجہ سے انتہائی قدم اٹھایا۔واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم جتیندر زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔اس کی بیوی اور بیٹی کا علاج جاری ہے ۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس نے سنگم وہار تھانے میں دفعہ 307کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - - -لڑکی کو چھڑخانی سے منع کرنا مہنگا پڑا

شیئر: