Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موٹو ای 5 ،ای 5 پلے اور ای 5 پلس کی تفصیلات لیک‎

موٹورولا کمپنی اپنی ای فیملی کو بڑھانے جارہی ہے اور جلد ہی ای سیریز کے 3 نئے اسمارٹ فون پیش کیے جائیں گے۔ موٹو ای 5 میں 5.5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا اور 5 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے شامل ہوں گے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3028 ملی ایمپئیر آورز کی ہوگی۔ای 5 پلے میں 5.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی سٹوریج دیا جائے گا۔ فون میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل بیک کیمرہ اور 4000 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری شامل ہوگی۔ موٹو ای 5 پلس میں 5.8 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج دیا جائے گا۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے شامل ہوں گے۔ اسمارٹ فون میں ڈیجیٹل کمپاس اور این ایف سی کنیکٹیویٹی بھی دی جائے گی۔ فونز کو ممکنہ طور پر اگلے ماہ متعارف کرایا جائے گا۔

شیئر: