Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد شہروں میں بارش کا امکان، بعض میں گرد آلود ہوا

’طائف، میسان اور اضم میں رات 10 بجے تک ہلکی بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نےآج جمعرات موسم کی صورت حال سے متعلق اپنی رپورٹ میں پیشگوئی کی ہے کہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی جو گرد و غبار اڑانے والی تیز ہواکے ساتھ ہوگی اور جس سے حدنگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ صورت حال مکہ مکرمہ، مدینہ منور،ریاض، الجوف، تبوک، القصیم، حائل، اور شمالی حدود میں ہوگی جبکہ اس کے اثرات مشرقی علاقے کے شمالی حصوں تک بھی پھیل سکتے ہیں۔
 اس کے علاوہ، بحیرہ احمر کے شمالی ساحلی حصوں میں  تیز ہوا چلنے کے بھی امکانات ہیں۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’طائف، میسان اور اضم میں رات 10 بجے تک ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
’جبکہ مدینہ منورہ ریجن میں خیبر، الحناکیہ اور المہد میں درمیانے درجے کی بارش کی توقع ہے جبکہ بعض علاقوں میں 49 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا چلے گی‘۔
’ریاض ریجن کے المزاحمیہ، الدرعیہ، رماح اور المجمعہ میں بھی اسی طرح کی تیز ہوا چلے گی جبکہ الدوادمی، الزلفی اور الغاط میں ہلکی بارش ہوگی‘۔

شیئر: