Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مسلم لیگ ن کا اجلاس

 اسمبلیوں میں بیٹھے عوامی نمائندے حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں
 
 ذکاء اللہ محسن
  ریاض :سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ ارکان کی کامیابی پر مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر شیخ سعید احمد کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا ۔اس موقع پر شیخ سعید کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں ہماری جیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہماری حکومت نے گزشتہ 5سال کے دوران پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے جس سے عوام اور اسمبلیوں میں بیٹھے عوامی نمائندے حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔
    شیخ سعید نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے مڈل ایسٹ کے صدر نورالحسن تنویر کو سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا ممبر چنا ۔اس سے خلیجی ممالک میں مسلم لیگ کے کارکن بہت خوش ہیں۔
     چوہدری سجاد احمد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے اقتدار سنبھالنے کے6 ماہ بعد ملک میں دھرنے شروع ہوئے اور حکومت کو کام کرنے سے روکا گیامگر حکومت بھی پاکستان کو بہتری کہ جانب لیکر جانے کی ٹھان چکی تھی، جس سے ملک میں بڑے بحرانوں پر قابو پا لیا گیا اور عوام نے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سے نجات پائی ۔
    محمود احمد باجوہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید اینڈ کمپنی کی خواہش تھی کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے اور سینیٹ الیکشن سے قبل حکومتی تختہ الٹ دیا جاے مگر اللہ کی رحمت سے ایسا ممکن نہ ہوا اور آج مسلم لیگ سرخرو ہوئی ہے ۔
     حافظ عبدالوحید کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے اندر مسلم لیگی حکومت نے گزشتہ 5برس کے دوران متاثر کن کارکردگی دکھائی اور آج سینیٹ میں کامیاب ہوئی ہے۔اجلاس میں چوہدری محمد مبین، عمران ججوی، ڈاکٹر ریاض چوہدری، اسلم راہی، سید فرمان شاہ، بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن، چوہدری نصیر اور مخدوم امین تاجر نے شرکت کی۔آخرمیں مٹھائی تقسیم کرکے مسلم لیگ ن کی جیت کو دوبالا کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ریاض:پاکستان ڈاکٹرز گروپ کا سیمینار اور فیملی پکنک ایونٹ

شیئر: