واٹس ایپ کی جانب سے کچھ عرصہ قبل ڈلیٹ فار ایوری ون فیچر متعارف کروایا گیا تھا جس کی مدد سے صارفین کسی بھی پیغام کو بھیجنے کے بعد سات منٹ کے اندر اندر ڈیلیٹ کر سکتے ہیں تاہم اب اس فیچر کے لیے اپڈیٹ جاری کی گئی ہے اور صارفین کو 68 منٹ تک پیغام کو ڈلیٹ کرنے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ اس اپڈیٹ کو واٹس ایپ کے بیٹا ورژن کے لئے پیش کر دیا گیا ہے اور جلد ہی اسے تمام صارفین کے لیے بھی پیش کر دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ فارورڈ میسج کو مارک کرنے کے لیے نئے فیچر پر بھی کام کررہا ہے تاکہ اسپام میسجز کے مسئلہ پر بھی قابو پایا جا سکے۔ اس کے ساتھ گروپ ڈسکرپشن میں بھی نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جس کے بعد گروپ کا کوئی بھی ممبر گروپ ڈسکرپشن کو ایڈ کر سکے گا۔