Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویڈیو گیم دماغ کی فعالیت بڑھانے میں مدد دیتے ہیں ‎

دماغ کو مختلف قسم کے چیلنج دینا ذہنی صلاحیتوں اور یادداشت میں اضافہ کا باعث بنتا ہے ۔ مختلف قسم کی معلومات فراہم کر کے دماغ کو مختلف چیلنجز اور ٹاسک دے کر آپ اپنی دماغی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں . اگر دماغ کو نت نئے آئیڈیاز سوچنے اور تعمیری کاموں میں استعمال نہ کیا جائے تو وہ  زنگ آلود ہو جاتا ہے . 
 دماغی کھیل تمام دماغ کے سائناپسز کو متحرک کر دیتے ہیں خاص طور پر ان حصوں میں موجود سائناپسز جو یاداشت محفوظ کرتے ہیں .  یہ ارتقاز کو بڑھانے اور چیزوں کو یاد کرنے کی صلاحیت کو بھی بڑھانے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
کیمبرج یونیورسٹی کی 2017 میں پبلش ہونے والے ایک تحقیق کے مطابق ویڈیو گیمز ان افراد کی دماغی صلاحیتوں میں اضافے کا سبب بنتے ہیں جو کمزور حافظہ کے مسائل سے دوچار ہوں .  کمزور حافظہ وقت گزرنے اور عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ایلزائمر کا شکار بناسکتا ہے ۔ مختلف قسم کے پزلز  مثلاً سوڈوکو اور کراس ورڈز یاداشت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے  ہیں اور دماغی کمزوری اور بھول جانے کے عمل کو سست کردیتے ہیں .  دراصل کوئی بھی کھیل جو نیا ہو ،  فن اور چیلنجنگ ہو دماغ کو متحرک کردیتا ہے جس کے نتیجے میں دماغ عام روٹین کے مقابلے میں زیادہ فعال ہو جاتا ہے ۔ دماغی کھیلوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے روزانہ کم از کم بیس منٹ اپنے دماغ کو اس طرف لگائیں تاکہ اس کی فعالیت میں اضافہ ہوسکے .

شیئر: