ایچ ٹی سی کمپنی کے نئے اسمارٹ فون یو 12 کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ اسمارٹ فون میں 5.99 انچ ڈسپلے ، اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 6 جی بی ریم اور 256 جی بی تک اسٹوریج دیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 12 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے شامل ہوں گے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہوگا۔ یہ فون واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنٹ بھی ہوگا ۔ فون میں فیس ان لاک اور ایج سینس فیچر بھی شامل کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3420 ملی ایمپئر آورز کی ہوگی۔ فون کو سنگل سم اور ڈوئل سم کے دو آپشنز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اسمارٹ فون کو اپریل میں متعارف کروائے جانے کا امکان ہے۔