Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تریپورہ: بی جے پی کے حامیوں نے لینن کا مجسمہ منہدم کردیا

تریپورہ ۔۔۔۔۔۔ تریپورہ میں اسمبلی انتخابات میں بائیں بازو کی شکست  کے بعد صوبے میں افراتفری کا ماحول برپا ہوگیا ہے۔ دائیں بازو کے حامیوں کی جانب سے لیفٹ حامیوں کے ساتھ مار پیٹ کی جانے کی خبریں سامنے آنے کے بعدجنوبی تریپورہ کے بیلونیا شہر میں بی جے پی حامیوں اور کارکنوں نے روسی انقلاب کےرہنماولادمیر لینن کامجسمہ منہدم کردیا۔ مجسمہ کو منہدم کرنے کے لئے بلڈوزر کا استعمال کیا گیا۔ دریں اثنا بی جے پی کے کارکنوں کا ہجوم مختلف نعرے لگا رہاتھا۔ مجسمہ توڑے جانے سے لیفٹ جماعتوں کے رہنماؤں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔مجسمہ منہدم کرنے کے معاملہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اس بلڈوزر کو ضبط کرکے آپریٹرکو گرفتار کرلیا ۔
مزید پڑھیں:- - - - -تری پورہ میں بھگوا انتہا پسندوں کے حملے شروع

شیئر: