اقوام متحدہ۔۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی دستوں کی بمباری کی وجہ سے امدادی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ 46 ٹرکوں پر مشتمل امدادی قافلے کو دوما کے قریب تقریباً 9 گھنٹے تک رکے رہنے کے بعد اپنی کارروائیاں ترک کرنا پڑیں۔اس دوران بمباری کے باوجود جتنی امداد ممکن ہو سکی تقسیم کر دی گئی۔