ماسکو ۔۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکا شام میں امن نہیں چاہتا اور وہ مختلف طریقوں سے حالات کو خراب کرنے کے درپے ہے۔روسی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں شام کو تقسیم کرنے کی امریکی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا شام کے بارے میں جھوٹ سے کام لے رہا ہے۔ شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے صداقت کی ضرورت ہے اور مغربی ممالک میں صداقت نہیں۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گرد کسی قانون کے پابند نہیں اور نہ ہی وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق عمل کرتے ہیں۔