Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عفرین پر ترک جنگی طیاروں کے حملے ،3 درجن افرادہلاک

دمشق۔۔۔ خانہ جنگی کے شکار ملک شام کے شمال مغربی علاقے عفرین کے بعض حصوں پر ترک جنگی طیاروں کے حملوں میں کم از کم 36 افراد ہلاک ہو گئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان حملوں میں شامی حکومتی فوج کی حامی فورسز کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا۔ شامی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے ہفتہ کو کئے گئے ان حملوں میں درجنوں ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے۔ آبزرویٹری کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں میں ترک جنگی طیاروں نے تیسری مرتبہ شامی فوج کی حامی ملیشیا کو نشانہ بنایا۔ اس ملیشیا کے ارکان عفرین میں کرد باغیوں کی تنظیم وائی پی جی کی درخواست پر وہاں پہنچے تھے۔

شیئر: