Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ولی عہد سے فرانسیسی کمپنیوں کے سربراہوں کی ملاقات

’ملاقات کے دوران سرمایہ کاری اور مشترکہ تجارت پر بات چیت ہوئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں اور فرانس کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میں ہونے والی ملاقات کے دوران سرمایہ کاری اور مشترکہ تجارت  پر بات چیت ہوئی ہے۔
ولی عہد اور فرانسیسی صدر نے کمپنیوں کے سربراہان کی موجودگی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کےفروغ اور ماحولیاتی تحفظ کے علاوہ پانی کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔
ملاقات کے دوران وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح اور وزیر خزانہ محمد الجدعان بھی موجود تھے۔
 

شیئر: