ریلوے میں 2لاکھ 22ہزار ملازمتیں
نئی دہلی ۔۔۔۔ ریلوے میں تمام زمروں میں 2لاکھ 22ہزار سے زائد ملازمتیں خالی پڑی ہونے پر پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی نے حکومت سے ان عہدوں پر تعیناتی کی سفارش کی ہے۔ ریلوے میں خالی ملازمتوں کے بارے میں کمیٹی حیران ہے کہ یکم اپریل 2017ء کے مطابق تمام زمروں میں 14لاکھ69ہزار715ملازمتوں میں سے 2لاکھ22ہزار509ملازمتیں خالی تھیں۔اس میں گروپ (گ) اور گروپ(گھ) زمرے میں2لاکھ20ہزار137ملازمتیں خالی تھیں۔رپورٹ میں کہا گیاہے کہ صرف ریلوے سیکیورٹی اور غیر ریزرو زمرے میں 76لاکھ48ہزار882منظور شدہ ملازمتوں میں ایک لاکھ28ہزار942ملازمتیں خالی ہیں۔اسسٹنٹ لوکو پائلٹ اور ٹیکنیشن کیلئے 3ہزار652ملازمتیں خالی ہیں۔ محکمہ نے ان اسامیوں کو پُر کرنے کیلئے 2نوٹیفکیشنز شائع کئے ہیں۔