Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوکیا 9 کی بنیادی تفصیلات لیک

نوکیا کمپنی کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگرس میں چار نئے اسمارٹ فون متعارف کرائے گئے ہیں اور اب کمپنی ایک اور اسمارٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ کمپنی کے نئے اسمارٹ فون نوکیا 9 کی بنیادی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق اس اسمارٹ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر دیا جائے گا۔ فون کا ڈسپلے 5.7 انچ کا ہو گا۔ اسمارٹ فون کا کیمرا نوکیا 8 پرو کے کیمرے کی نسبت زیادہ طاقتور اور جدت لیے ہوگا۔ سیکیورٹی کے لیے اسمارٹ فون میں ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر دیا جائے گا۔ یہ کمپنی کا مہنگا اسمارٹ فون ہوگا اور اسکی قیمت گیلیکسی ایس 9 پلس کے مقابلے میں رکھی جائے گی۔
 

شیئر: